عید میلادالنبی

ملک بھر میں کل 12 ربیع الاول عقیدت اور احترام کیساتھ منایا جائے گا

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں کل 12 ربیع الاول عقیدت اور احترام کیساتھ منایا جائے گا، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عاشقان رسول کی جانب سے کراچی سمیت مختلف شہروں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا۔ مختلف شہروں کا ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا۔ عید میلاد النبی منانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، ہر طرف چراغاں ہوگیا اور گلی کوچے جگمگا اٹھے۔ کراچی میں سب سے زیادہ سجاوٹ شاہ فیصل کالونی میں دیکھی جارہی ہے۔

علاقے کو نہ صرف برقی قمقموں سے سجایا گیا بلکہ چراغاں کے لیے مختلف طرح کے فانوس، قندیل اور جھومر کا بھی استعمال کیا گیا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اس خوبصورت سجاوٹ کیلئے کئی دن پہلے سے تیاری شروع کردی جاتی ہے۔ دلکش چراغاں دیکھنے دوسرے علاقوں سے بھی لوگ آتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے تحت عید میلادالنبی کا جلوس ڈھائی بجے کھارادر سے برآمد ہوگا۔ جلوس کھارادر سے ایم اے جناح روڈ، مسجد گلزار حبیبب تک جائے گا۔ مولانا اکبر درس کی قیادت میں دوسرا جلوس ڈھائی بجے میمن مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا۔ میمن مسجد سے نکلنے والا جلوس مختلف راستوں سے ہوتا آرام باغ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے