نور عالم خان

کچھ ذیلی اداروں کا پتہ چلا ہے کہ وہ آڈٹ نہیں کرانا چاہتے لیکن آڈٹ تو سب کا ہوگا، نور عالم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ کچھ ذیلی اداروں کا پتہ چلا ہے کہ وہ آڈٹ نہیں کرانا چاہتے لیکن آڈٹ تو سب کا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اوگرا اور نیپرا آڈٹ حکام کے ساتھ تعاون نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹرسلیم مانڈوی والا، مشاہد حسین سید، وجیہہ قمر اور شاہدہ اختر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا، چیئرمین نیپرا اور چیئرمین اوگرا نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ’کیوں حکومتی اداروں کا آڈٹ نہیں ہو سکتا، جہاں پاکستانی پیسہ لگا ہوگا اس کا آڈٹ ہوگا‘۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی اے سی نے اوگرا کے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتا دوں آپ نے پاکستان کے خزانے میں پیسے جمع کرنے ہیں۔ چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ سر نیپرا اور اوگراکا پرفارمنس آڈٹ بہت پروفیشنل کام ہے، فنانشل آڈٹ تو یہ کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ پرفارمنس آڈٹ کی اگر استعداد کار نہیں تو اسکو آؤٹ سورس کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے