یوسف رضا گیلانی

عوامی پریشر کی بدولت پہلے دن ہی پیٹرول سستا کردیا گیا، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ عوامی پریشر کی بدولت پہلے دن ہی پیٹرول سستا کردیا گیا۔  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد تک بہت سے معجزے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جاری بیان میں کہاکہ ہمارا مقصد عدم اعتماد ہے، حکومت اب ہل چکی ہے، حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، حکومت کے اتحادیوں کو بھی بہت سے تحفظات ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ عوام مہنگائی سے بہت تنگ ہے دو وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے، عوام جب بھی باہر نکلتی ہے تو انقلابی صورتحال بن جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے لانگ مارچ شروع کردیا ہے، 27 فروری کو یہ مارچ شروع ہو ا، 3 مارچ کو ملتان پہنچے گا۔ بہاولپور بائی پاس پر چیئرمین کا مثالی استقبال کیا جائے گا، جلالپورپیروالا، لیہ، راجن پور سے عوام ملتان پہنچے گی۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال تب ہی بہتر ہوگی جب ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے