خلائی اسٹیشن

سائنسدانوں کی جانب سے خلا میں مستقل فلم اسٹوڈیو اور اسپورٹس ایرینانصب کرنے کا منصوبہ

لندن  (پاک صحافت) سائنسدانوں کی جانب سے خلاء میں موجود بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ایک مستقل فلم اسٹوڈیو اور اسپورٹس ایرینا اس دہائی کی وسط تک نصب کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ ناسا نے اسٹیشن کے لیے 2030 تک فنڈنگ جاری رکھنے کا عہد کیا ہے اور روس نے نئی لیبارٹری موڈیول کے لانچ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن کی مقامی اسپیس انٹرٹینمنٹ انٹرپرائز نے 2024 میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے لیے فلم، ٹی وی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ براڈکاسٹ موڈیول کے منصوبے کے متعلق آگاہ کیا ہے۔ ایکسیم اسپیس کی جانب سے بنایا جانے والے موڈیول کی لانچنگ اور اسٹیشن سے جڑنا 2024 میں شیڈول ہے۔ یاد رہے کہ کمپنی اسٹیشن کے لیے اپنے سیاحتی اور تحقیقی موڈیول پر کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسپیس انٹرٹینمنٹ انٹرپرائز کے خلائی انٹرٹینمنٹ کا جواز اس لیے بھی موجود ہے کہ کمپنی نے مشہور ہالی ووڈ اداکارہ ٹام کروز کے ساتھ فلم بنانے کا دعویٰ کیا ہے کو اسٹیشن کے اس حصے میں فلمائی جائے گی۔ SEE-1 کے نام سے جانا جانے والا یہ نیا انٹرٹینمنٹ سینٹر ایکسیم موڈیول سے جڑے گا، جو بالآخر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے علیحدہ ہو جائے گا اور اپنا اسپیس اسٹیشن تشکیل دے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے