کورونا

کورونا کی چوتھی لہر، مزید 39 اموات، 1742 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں،  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 تک جا پہنچی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح  3 اعشاریہ 30 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 742 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے  بعد ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد  12 لاکھ 45 ہزار 127 ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 47 ہزار 832 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 768 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 69 ہزار 566 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے