انوار الحق کاکڑ

وزیراعظم کی آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے زائد بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم نے آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے زائد بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں میں اضافے پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انہیں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس سے خطاب میں نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ عام آدمی کی نمائندگی کرتے ہیں، وزیراعظم ہاوس اور پاک سیکریٹریٹ میں بجلی کا خرچہ کم سے کم کیا جائے، ان کے کمرے کا اے سی بند کرنا پڑا تو بے شک کر دیا جائے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے زائد بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات مرتب کرکے پیش کئے جائیں، جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو اور صارفین کو سہولت ملے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیراعظم ان کے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں۔ متعلقہ وزارتیں اور متعلقہ ادارے مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کریں۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی بچت کے اقدامات کے نفاذ اور جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزرائے اعلی کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کل کی جائے گی۔ تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری کی روک تھام کا روڈ میپ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے