مشیر برائے پارلیمانی امور

بابر اعوان نےشریف خاندان کے خلاف والیم 10 کھلنے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے شریف خاندان کے خلاف والیم 10 کھلنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کو اصل فکر والیم 10 کی ہے، براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، بابر اعوان کہتےہیں کہ اب سارے والیم کھلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاکستانی جج ہیں بھارت سے جج امپورٹ نہیں کرسکتے، بطور قانونی ماہر عظمت سعید شیخ کی ساکھ مانی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے والیم 10 کھلنے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، سارے والیم کھلیں گے۔انہوں نےکہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ پروفیشنل وکیل رہے ہیں، عظمت سعید ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، سپریم کورٹ کےجج رہے ہیں، وہ منفرد تجربہ اور صلاحیتوں کے مالک رہے ہیں، شریفوں کے لیے اپنے کیسوں میں اپنے بندے لگانے کا زمانہ گزر گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید سے متعلق کہنا تھا کہ ن لیگ شیخ عظمت سعید کی تقرری کو مسترد کرتی ہے، شیخ عظمت سعید غیرجانبدار نہیں رہے، ون مین کمیشن ہی بنانا ہے تو کرائے کے ترجمان اس میں شامل کرلیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں جن برسوں کا ذکر ہے تب عظمت سعید نیب پراسیکیوٹر تھے، یہ اقدام ، آئین شفافیت اور انصاف کا قتل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے