کورونا وائرس

کورونا وباء میں شہید ہیلتھ کیئر ورکرز کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان   

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وباء کے دوران شہید ہونے والے 299 ہیلتھ کیئر ورکرز کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شہداء کی عزت افزائی کے بعد ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بھی اپنا ایوارڈ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے 2021 میں احتجاجاً اپنا تمغہ امتیاز حکومت کو واپس کر دیا تھا۔ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی جانب سے کورونا وباء کے شہداء کی عزت افزائی قابل تحسین ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد سعد نے کہا کہ جلد ہی صدر عارف علوی کو خط لکھ کر اپنا تمغہ امتیاز واپس کرنے کا فیصلہ واپس لے لوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وباء میں شہید طبی عملے کا میموریل تیار کرنے جا رہے ہیں،  میموریل پر تمام شہید طبی عملے کے افراد کے نام کندہ ہوں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے