پیپلزپارٹی

پی ایس 70 ماتلی ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ماتلی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے  بڑے مارجن سے میدان مار لیا، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد ہالیپوٹو 44 ہزار 893  ووٹ لے کر کامیاب  امیداور قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 میں ضمنی الیکشن ہوئے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جبکہ ان کے علاوہ دیگر جماعتوں اور آزاد امیدوار نے بھی انتخابات میں حصہ لیا، تاہم پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ہالیپوٹو نے بڑے مارجن سے میدان مار لیا۔

واضح رہے کہ جے یوآئی کے گل حسن نے 6 ہزار 143 ووٹ حاصل کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں عوام ووٹ کے لیے باہر نہیں نکلے، ووٹنگ شرح کافی کم رہی ، کہیں کہیں ووٹرز نے ماسک کا اہتمام بھی نہیں کیا۔ یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ، ان کے بھانجے محمد ہالیپوٹو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے