سکندر سلطان راجہ

آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ انتخابات ہی بہتر جمہوریت کی ضمانت ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر

کراچی (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ انتخابات ہی بہتر جمہوریت کی ضمانت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے غیرجانبدارانہ اور پرامن انعقاد کے لیئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں، انتخابات کے عمل میں کوتاہی کرنے والے اہلکاروں اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا۔

سکندر سلطان راجہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہر طرح سے عبوری صوبائی حکومت کو مدد فراہم کرے گا۔ مزید کسی قسم کی سیاسی لحاظ سے سرکاری ملازمین کی طرفداری برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر اس طرح کی کوئی شکایات ملی تو فوری ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کو صاف، شفاف، منصفانہ بنانے کے لیئے آرمی اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی، چیف سیکریٹری نے تمام احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سندھ میں 2 کروڑ 67 لاکھ 83 ہزار 254 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے