کورونا وائرس

کورونا وائرس کے وارجاری، 24 گھنٹوں میں 4858 نئے کیسز رپورٹ، 40 اموات

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وبا کے مزید 4 ہزار 858 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 965 تک جا پہنچی ہے۔  این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 40 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 462 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1ہزار 316 مریض اس موذی مرض سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 20 ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد سے زیادہ رہی، کراچی میں یہ شرح تقریباً 23 فیصد رہی۔ این سی اوسی کے مطابق یکم اگست کو 56ہزار414 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، چار ہزار 858 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ یاد رہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 73 ہزار 213 تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے