بلاول بھٹو

پاکستان کا وزیراعظم کٹھ پتلی، سلیکٹڈ، نالائق اور نااہل ہے، بلاول بھٹو زرداری

مظفر آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم کٹھ پتلی، سلیکٹڈ، نالائق اور نااہل ہے، پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ ناجائز وزیراعظم ہے، یہ بزدل کشمیر کیلئے بات بھی نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق حویلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیر اعظم ہر فورم پر ناکام رہا ہے،  یہ کشمیری بھائی بہنوں کی امیدیں پوری نہیں کرسکا، اسے اندازہ ہی نہیں ہے کہ سب کا نعرہ ہے کشمیر کا سودا نامنظور۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ شہید بھٹو کشمیریوں کیلئے ہر پلیٹ فارم پرآواز اٹھاتا تھا۔

واضح رہے کہ جلسے سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کشمیری عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ   ہم آپ کے حکم پر چلیں گے، آپ حکم کریں جنگ کرو تو ہم جنگ کیلئے تیار ہیں، کشمیری عوام کی ڈکٹیشن کو مانیں گے، کسی اور کی ڈکٹیشن نہیں مانیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک جیالے ساتھ کھڑے ہیں کوئی پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے