عظمی بخاری

فراڈ اور دونمبری تبدیلی سرکار کا وطیرہ بن چکا ہے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان کے بیان پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ فراڈ اور دونمبری تبدیلی سرکار کا  وطیرہ بن چکا ہے۔  عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں جو جتنے زیادہ جھوٹ بولتا ہے اسکو اتنی ہی شاباش ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے پنجاب حکومت کے ترجمان  کے بیان پر  اپنے ردعمل میں کہا کہ صحت کارڈ عمران حکومت  کا”مدر آف آل اسکینڈل“ ہوگا۔ چینی اسکینڈل، گندم اسکینڈل، پیٹرو اور ادویات اسکینڈل اس مہا اسکینڈل کے سامنے چھوٹے ہیں، صحت کارڈ کے نام پر بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن قوم کو دن رات بیوقوف بنانے پر لگی ہے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد حکومت لڑکھڑا گئی ہے۔ ڈوبتی کشتی سے جو جتنا جلدی اترے گا اسکا سیاسی مستقبل اتنا محفوظ ہوگا۔ عظمی بخاری کا کنا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کا مستقبل پہلی باری میں ہی ختم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے