پولنگ انتخابات

آزاد کشمیر کے 4 پولنگ اسٹیشن پر آج دوبارہ پولنگ کرائی جارہی ہے

مظفر آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی کے باعث جہاں جہاں پولنگ نہیں ہو پائی تھی، آج وہاں دوبارہ پولنگ کرائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق باغ کے حلقے ایل اے 16 باغ 3 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے حلقہ باغ کے ان 4 پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔ خیال رہے کہ چاروں پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، ان چاروں پولنگ اسٹیشنز پر 400 پولیس اہلکار اور کمانڈوز تعینات کیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کو اس حلقے میں 199 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار قمر الزمان 22 ہزار 307 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے