خواجہ سعد رفیق

الیکشن کروانے کا معاملہ دھمکیوں اور گالیوں سے حل نہیں ہوگا۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن کروانے کا معاملہ دھمکیوں اور گالیوں سے حل نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کی سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر آگیا ہے، لانے والوں کو معلوم تھا کہ یہ گالم گلوچ والے لوگ ہیں۔ جو سمجھتے ہیں گالیاں دے کر اپنا راستہ بنالیں گے انہیں پتا ہو راستہ نہیں بنے گا، اب تجربے نہیں ہونے چاہئیں، فیصلے لوگوں کو کرنے دیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب اگر حکومت سے باہر ہیں تو حوصلے سے کام لیں، چیخیں کیوں مار رہے ہیں؟ اسمبلیاں توڑنا کوئی بچوں کا کھیل ہے؟۔ عمران خان اسمبلی میں واپس آئیں اور وہاں آکر اختلاف کریں، الیکشن کروانے کا معاملہ دھمکیوں اور گالیوں سے حل نہیں ہوگا، سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا، بات کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات ضرور رکھیں، سیاست دان اب اپنی ذمے داری سمجھیں، 75 سال میں کبھی مارشل لاء آجاتا ہے کبھی مارشل لاء کی سوچ والے لوگ آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے