مستونگ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج

مستونگ (پاک صحافت) بلوچستان کے شہر مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس پر خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ دھماکے میں 6 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔  خودکش حملہ آور نے بارہ ربیع الاول کے جلوس کے آغاز میں ہی اس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ شہید ڈی ایس پی نواز گشکوری نے حملہ آور کو روکا تو اس نے خود کو اڑا لیا۔ شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ادا کر کے میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے