اجمل وزیر

پی ٹی آئی رہنما اجمل وزیر کی جانب سے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما اجمل وزیر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اہم رہنما اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں قوم کو پارٹی سے راستے الگ کرنے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ انہوں نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان کے دوران عمران خان کو بیسٹ اف لک خان صاحب کہا۔

قبل ازیں آج صبح جب اجمل وزیر کی پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا تو خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے۔

واضح رہے کہ اجمل وزیر سے قبل سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے