بلاول بھٹو

مشترکہ اجلاس میں حکومتی رکن کو زبردستی لانے کے لئے پولیس بھیجی گئی، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کی ہے کہ گزشتہ روز ایک حکومتی رکن  اجلاس میں نہیں آنا چاہ رہا تھا، لیکن حکومت کی جانب سے انہیں زبردستی لانے کے لئے ان کے گھر  پولیس بھیجے گئی۔  پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس حکومتی رکن کے گھر انتظامیہ بھی پہنچی کہ آپ کو توزبردستی لےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کے متحد ہونے سے حکومت کو ایک کے بعد ایک شکست کا سامنا ہو رہا ہے، اگر اپوزیشن متحد ہو جاتی ہے تو عوام کی آواز بن سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جس طریقے سے حکومت اور اس کے اتحادی ایکسپوز ہو چکے ہیں وہ قوم کے سامنے ہے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہرحربہ استعمال کیا، دباؤ ڈالنےکی کوشش کی اور ہرطرف سے فون کالز کرائی ہیں،   اپوزیشن کے سارے ممبران جو آج یہاں موجود ہیں ان سب کو سلام پیش کرتاہوں۔ خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ ایک حکومتی ممبر جو شاید نہیں آنا چاہ رہےتھے، ان کے گھر پولیس پہنچی، اس حکومتی رکن کے گھر انتظامیہ بھی پہنچی کہ آپ کو توزبردستی لےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے