حنیف عباسی

الیکشن جنوری میں ہوں گے، نواز شریف وزیرِ اعظم بنیں گے، حنیف عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، نواز شریف وزیرِ اعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک واپسی پر عوام کو اپنا پیغام دیا ہے، ثابت ہو گیا وہ ہی ملک کی کشتی پار کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا لاہور جیسا استقبال ملکی تاریخ میں کسی کا نہیں ہوا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ الیکشن پر بات کرنا ہر سیاسی لیڈر کا حق ہے۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سزا دینی چاہیے، بے گناہ لوگوں کو چھوڑ دینا چاہیے، 9 مئی میں ملوث افراد نے پاکستان کو جلانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے