شہباز

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نیشنل کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی، فسکل پالیسی اسٹیٹمنٹ برائے 23-2022ء، ڈیبٹ پالیسی اسٹیٹمنٹ برائے 23-2022ء کابینہ میں پیش کیا گیا، ایئر اینڈ گورنمنٹ پرفارمنس مانیٹرنگ رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے رپورٹس مروجہ قوانین کے تحت قومی اسمبلی کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دے دی جبکہ سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو سعودی حکومت کی جانب سے ’کنگ عبدالعزیز میڈل بیج آف آنرر آف ایکسیلنٹ کلاس ایوارڈ‘ وصول کرنے کی منظوری دی گئی۔ سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو حکومت ملائیشیا کی جانب سے ’درجہ کیپہلونان انگاٹن تینترہ‘ وصول کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے نیشنل کمیشن برائے چائلڈ ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ، نیشنل چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کو ختم کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ نے امپلی مینٹیشن آف نیشنل لائن آف ایکشن فار چلڈرن کو ختم کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے، معاشی اعشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے