مریم نواز

کل الیکشن نہیں، بلکہ پنجاب کو لوٹ کر کھانے والوں کیساتھ جنگ ہے۔ مریم نواز

ملتان (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل پنجاب میں صرف ضمنی الیکشن نہیں بلکہ گزشتہ چار سال کے دوران پنجاب کو لوٹ کر کھانے والوں کے ساتھ جنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بچھائی گئی ساری بارودی سرنگیں ن لیگ نے ہٹا دیں، سابق وزیراعظم قوم سے جھوٹ بولتے رہے، ملک میں انتشار پھیلاتے رہے۔ عمران نیازی نے اقتدار کے حصول کے لیے قوم کے نوجوانوں کو ایندھن کی طرح استعمال کیا، عمران خان کبھی میری قوم کے نوجوانوں کا ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں تو فخر کے ساتھ اپنے بھائی حمزہ کیلئے کمپین کررہی ہوں لیکن عمران خان پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کی کمپین چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق کی حکومت ایک سال بھی مزید رہ جاتی تو لاہور کو کھنڈر بنا دیتی، کٹھ پتلی عمران خان نے پنجاب میں بھی کٹھ پتلی کو رکھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے