شبلی فراز

پی ڈی ایم کی تدفین ہوچکی، شبلی فراز

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ   چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کی تدفین ہو چکی ہے، ان کا کہنا ہے کہ  حکومت کو ان کے لانگ یا شارٹ مارچ کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاست کا محور عوام ہونا چاہییں، عوام کو ترقی کے وہ مواقع دینے چاہییں جوان کا حق ہیں، ڈھائی سال میں ہمارا واسطہ علاقائی جماعتوں سے رہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی دیرینہ خواہش تھی نظر انداز علاقوں کے لیے کچھ عملی کیا جائے، وزیر اعظم نے بلوچستان کے لیے 632 ارب سے زائد کا پیکج اور سابق فاٹا کے لیے بھی ایک پیکج دیا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کو کے پی میں ضم کرایا گیا، مرزاآٖفریدی کاتعلق سابق فاٹا سے ہے وہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہیں جبکہ صادق سنجرانی صاحب بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے کے باعث اصلاحات کو آگے نہیں لے جا سکتے تھے، ہماری پارٹی کے ریفارم ایجنڈے کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، عوام نے ان کو منتخب کیا لیکن ان کی ذاتی دولت میں اضافہ ہوا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ پارلیمنٹ میں آنے والوں کے لیے ایک معیار ہو، اہلیت کی بنیاد پر لوگ پارلیمنٹ میں آئیں ، عوام کے لیے آواز بلند کریں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، سینیٹ اورقومی اسمبلی میں اکثریت کے بعد عوام کی بہبود کے لیے اصلاحات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے