شرجیل میمن

کراچی میں لاہور اور پشاور سےکم اسٹریٹ کرائم ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں لاہور اور پشاور سے کم اسٹریٹ کرائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں حالات بہتر ہیں، بھتہ خوری بند ہوگئی، اب بوری بند لاشیں نہیں ملتیں اور 10 منٹ کی کال پر شہر بند نہیں ہوتا۔ ایم کیو ایم سے ہوئی کسی میٹنگ میں وسیم اختر نے کبھی کراچی میں امن کا مسئلہ نہیں اٹھایا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وفاق میں آج بھی ہماری اتحادی ہے، ان کا کوئی رہنما قیادت سے پوچھ کر پریس کانفرنس کرتا ہے یا خود سے کرتا ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے کرتا ہے یہ ہمیں نہیں معلوم۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی آڈیو ویڈیو لیکس پر یقین نہیں رکھتی، کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے