رانا ثناءاللہ

کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کے متعین کردہ مقام پر مکمل سیکیورٹی کے ساتھ احتجاج کا موقع دیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ آئین و قانون کو کسی صورت پامال ہونے نہیں دیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں، عدالت کے متعین کردہ مقام پر مکمل سیکیورٹی کے ساتھ احتجاج کا موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جتھا کلچر کو فروغ دیا گیا تو کہاں کی جمہوریت اور کہاں کی ریاست؟ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیا جائے گا، اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو ان کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے