صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ کا غزہ کی صورتحال پر رواں ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ نے غزہ کی صورتحال پر رواں ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد ایوان اسحاق ڈار اور سینیٹر منظور کاکڑ کی درخواست پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غزہ کی صورتحال پر رواں ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں غزہ کی تازہ صورتحال اور پاکستانی موقف و کردار پر بھی بحث ہوگی۔ قائد ایوان اسحاق ڈار اور سینیٹر منظور کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کو درخواست کی تھی اور سینیٹ میں موجود دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی اجلاس بلانے کی حمایت کی تھی۔

قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار، بی اے پی، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی و دیگر جماعتوں نے بھی ریکوزیشن پر دستخط کیے ہیں۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فلسطین کی صورتحال پر سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے