فلیگ مارچ

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی فورسز کا فلیگ مارچ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ فلیگ مارچ میں اسلام اباد پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی بھاری نفری شریک ہوئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فلیگ مارچ کرتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے گزرے۔ اس دوران تمام داخلی و خارجی راستوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ مارچ اس موقع پر کیا گیا جب پی ٹی آئی آج لاہور سے اپنا لانگ مارچ نکالنے اور اسے وفاقی دارالحکومت لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دوسری جانب اسلام بھر میں سیکیورٹی فورسز کو مختلف علاقوں میں تعینات اور الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے