مرتضی سولنگی

کسی سیاسی جماعت سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا۔ نگراں وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، اس حوالے سے نگران حکومت پرعزم ہے۔ انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سیکورٹی ضروریات پوری کریں گے۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر سنگین الزامات ہیں، انہیں سزا ہوچکی ہے، کوئی بھی ملک سنگین جرائم میں ملوث کسی شخص تک میڈیا کو رسائی فراہم نہیں کرتا، کسی سیاسی جماعت سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت آئین کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت ہر ایک کو ہے، پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات ہیں، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں، مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے