ناصر حسین شاہ

بارشوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، سید ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراطلاعات سندھ و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کر لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم صوبے میں بارشوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ نالوں کی صفائی کی جارہی ہے، شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹ کلیئر کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صوبے میں متوقع بارشوں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، اگر غیر متوقع طور پر زیادہ بارشیں ہوں تو دنیا بھر میں مسائل آتے ہیں۔

واضح رہے کہ ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم نے مئی سے ہی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا تھا، وفاق 3 نالوں کی صفائی کا کام کررہا ہے، جبکہ ہم شہر کے 38 نالوں کی صفائی کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے  یہ بھی بتایا کہ محمود آباد، گجر نالہ اور اورنگی نالے کی صفائی وفاق کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے