احسن اقبال

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے بعد متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم بھی شریک تھے جبکہ وفد میں شیلا جیکسن، ٹام سوزی، آل گرین شامل تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ کے ایوان نمائندگان کے وفد کی سیلاب سے تباہی کا جائیزہ لینے کے لئے آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی قوم کے غم میں شرکت اور یکجہتی خیر سیالی کا بہترین نمونہ ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کے غریب ترین علاقے متاثر ہوئے ہیں، زراعت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جو پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، عالمی برادری اس ماحولیاتی آفت کی تباہی سے نکلنے کی کوششوں میں مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب غیر متوقع بارشوں سے آئے جو تاریخی ریکارڈ سے سے 500 فیصد زیادہ تھیں، پاکستان کا شمار ان سات ممالک میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شکار ہیں۔ ترقی پذیر ممالک جو ماحولیاتی تبدیلی کا شکار ہیں ان کے لئے انفر اسٹرکچر کا عالمی فنڈ قائم کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے