سلمان خان

سلمان خان ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے

ممبئی (پاک صحافت) سپر اسٹار سلمان خان ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے۔ خیال رہے کہ سلمان خان جلد ہی معروف رئیلیٹی شو ‘بگ باس 16’ کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار نے بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کے فرائض انجام دینے کے لیے 800 کروڑ بھارتی روپے کا ناقابلِ یقین معاہدہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اس شو کی پروڈکشن ٹیم سے شو کی میزبانی کے لیے 10 ٹریلین بھارتی روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جس کے بعد بہت سے لوگ اس بارے میں غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہو گئے تھے کہ بگ باس کے اگلے سیزن کے میزبان سلمان خان ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بگ باس کے سیزن 16 کے لیے 800 کروڑ بھارتی روپے میں ڈیل ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے سیزن میں سلمان خان کا معاوضہ تقریباً 350 کروڑ روپے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے