رانا ثناءاللہ

گورنر پنجاب کیجانب سے کسی بھی وقت لیٹر جاری ہوسکتا ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے کسی بھی وقت لیٹر جاری ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر صاحب کلیئر ہیں کہ وزیراعلی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا تو وہ عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ یہ انفارمیشن تھی کہ وزیراعلی استعفی دے دیں جو میں سمجھتا ہوں پوری نہیں ہوسکی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ میری انفارمیشن ہے کہ گورنر آج رات اپنا آرڈر جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس پر پی ٹی آئی کے پانچ چھ سو آدمی تھے، پرویز الہٰی کچھ اور کہہ رہے ہیں، بیٹا کچھ اور کہہ رہا ہے، صبح دوپہر شام تین دن سے ان کی پوزیشن مختلف ہوتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے