سراج الحق

عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر پوری قوم کو مایوس کیا، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے موجودہ حکومت سمیت وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے لیڈر کپتان نے کشمیر کے معاملے پر پوری قوم کو مایوس کیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا وہ کشمیر کے سفیر بنیں گے، اب اسے ہاتھ سے نکلتے دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے کشمیر کی آزادی کے لیے ایک قدم اٹھایا تو ہم 100 قدم ساتھ چلیں گے لیکن کشمیر پر بزدلانہ خاموشی اختیار کی گئی تو کشمیریوں کے ہاتھ حکومت کے گریبان پر ہوں گے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اس وقت ایک آتش فشاں ہے جو پوری دینا اور خطے کیلیے ایٹم بم ثابت ہو سکتا ہے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر تنظیموں کا فرض ہے دینا کو تباہی سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں، لوگ ایک نیلسن منڈیلا کو جانتے ہیں مگر کشمیر میں ہزاروں نیلسن منڈیلا قید ہیں۔

واضح رہے کہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مسئلہ کشمیر سے متعلق ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا حکومت اسلام آبادمیں رواں سال بین الاقوامی کشمیرکانفرنس بلائے، ایک نائب صدر مقرر کیا جائے جو صرف کشمیر کیلئے کام کرے جب کہ اقوام متحدہ بھی ایک نمائندہ کشمیر کیلئے مقرر کرے۔ آخر میں انہوں نے سابقہ و موجودہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف اور زارداری کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں تھا اور موجودہ حکومت نے بھی کشمیر کے معاملے پر مایوس کیا، کشمیر پر خودساختہ ٹیپو سلطان خاموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے