فریال تالپور

آزاد کشمیر انتخابات، فریال تالپور کی زیر صدارت پیپلپز پارٹی کا اہم اجلاس

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر  اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی زیر صدارت آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ خیال رہے کہ اجلاس  کا انعقاد بلاول ہاؤس لاہور میں  کیا گیا۔ جس میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت کشمیر انتخابات سے متعلق بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کشمیر انتخابات سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی اور پارٹی کی پولنگ کمیٹیاں بھی بنادی گئیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں فریال تالپور نے پارٹی رہنماؤں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ خیال رہے کہ اس کے علاوہ  فریال تالپور آج کشمیر انتخابات کی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے