ناصر حسین شاہ

نگران وزیراعلی سندھ کیلئے جو بھی نام آئے گا مشاورت سے آئے گا۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلی سندھ کے لئے جو بھی نام آئے گا مشاورت سے آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیر ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امید ہوں کہ کل کی ہونے والی میٹنگ میں بہتر نتائج نکل آئیں گے، کوئی اوپر سے نام نہیں آتے، نگران وزیراعلی سندھ کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے، وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا ہمیں علم نہیں، کافی نام زیر بحث لائے گئے، تمام لوگ معتبر ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے ناموں کی افواہیں بھی میڈیا پر چلیں اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت بھی ہوئی، نگران وزیراعظم کیلئے اتحادیوں نے شہبازشریف کو اختیار دیا تھا۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی قیادت نے کسی نگران وزیراعظم کا نام نہیں لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم بہت اچھے کردار کے مالک ہیں، ادھر کے ہی ہیں باہر سے نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے