بجلی

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری

کراچی (پاک صحافت) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے ایف سی اے کے تحت بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق نومبر کے بلوں میں کیا جائے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی اور اس بنیاد پر اتھارٹی نے 25 اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔ لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے