جاوید لطیف

کراچی کے حالات نے مجبور کردیا ہے کہ ہم وہاں جائیں، جاوید لطیف

(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ دس پندرہ برسوں سے کراچی کے حالات نے ہمیں مجبور کر دیا ہے کہ وہاں ہم جائیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ کسی جماعت کو سندھ تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بدقسمتی سے ہم 14 سے 15 سال سے کراچی نہیں جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو سے اچھا تعلق ہے، کراچی اور اندرون سندھ میں نئی تنظیم بنا دی ہے اس لیے تکلیف ہے، اب وہ ڈر رہے ہیں کہیں کراچی ان کے ہاتھ سے نکل نہ جائے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ نواز شریف ہی پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے، نواز شریف کا تجربہ اور ان پر اعتماد ہی پاکستان کو دلدل سے نکال سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی جماعتوں کو کمزور کرنے کی روش ختم ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے