شازیہ مری

کراچی کے امن کو خراب کرنے کے بجائے ڈائلاگ بہتر ہوگا، شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی احتجاج کے جمہوری حق کو ہمیشہ استعمال کرتی آئی ہے اور آج بھی کر رہی ہے۔ کراچی کے امن کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے امن کو خراب کرنے کی بجائے ڈائلاگ بہتر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی پی رہنما شازیہ مری نے کراچی میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کل کےواقعہ پر بہت افسوس ہے۔ پرُامن احتجاج سب کا آئینی وجمہوری حق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی احتجاج کے جمہوری حق کوہمیشہ استعمال کرتی آئی ہے اور آج بھی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ یپلز پارٹی نے ریاستی اداروں کے مظالم کا سامنا کیا لیکن آئین اورقانون کو نہیں توڑا۔ کراچی کے امن کو ایک بار پھر خراب کرنے کی بجائے ڈائلاگ بہتر ہوگا۔ خیال رہے کہ دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاج سے متعلق پولیس اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے