حمزہ شہباز

عمران خان کو عوام کی عدالت میں کڑی سےکڑی سزادی جائےگی، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کاکہنا ہے کہ عمران خان کوعوام کی عدالت میں کڑی سے کڑی سزادی جائےگی۔ حمزہ شہباز نے وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ کی فہرست لمبی ہوتی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نورتن افسانوی باتیں کرتے ہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، بیانات سے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔ عمران خان کے دور میں کرپشن کے پوائنٹس میں 16 فیصد اضافہ ہوا، ڈھٹائی سے کہتے ہیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں مانتے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ 50 لاکھ گھر دینے کا اعلان کرکے لوگوں کے گھر گرا دیے، عمران نیازی کے جھوٹ بے نقاب ہوتے رہے، ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کر کے لاکھوں کو بے روزگار کر دیا، عمران خان کے بے نقاب ہونے کا وقت آچکا۔ نواز اور شہباز شریف سے حساب مانگنے والے کوئی ثبوت نہ دے سکے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے