قمر زمان کائرہ

شہدائے سانحہ کارساز کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھلا سکتے۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ شہدائے سانحہ کارساز کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھلا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے سانحہ کارساز کی 15 ویں برسی کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم سانحہ کارساز کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہداء نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو کراچی میں لاکھوں افراد محترمہ بینظیر بھٹو کے شاندار استقبال کے لیے نکلے اور سانحہ کے باوجود عوام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے رہے، ہم شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھلا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 180 عظیم جیالوں کا خون بہایا گیا، پاکستان کی بقاء، سلامتی اور آئین کی بالادستی کے لیے کارکنوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے