ایاز صادق

نوازشریف کی واپسی کا سن کر حکومت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا سن کر پی ٹی آئی حکومت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اراکین نے فون کروا کر ووٹنگ میں کامیابی حاصل کی، اسپیکر نے بھی جانبداری کا مظاہرہ کیا، کورم کی نشاندہی پر کارروائی روک دی جاتی ہے لیکن اسپیکر نے گنتی نہیں کروائی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت کی ڈالی گئی روایات سے مستقبل میں نقصان ہو گا، 13 جنوری ملکی پارلیمانی تاریخ کا بدترین دن تھا ، اپوزیشن لیڈر کو اسپیکر نے بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اپوزیشن اگر واک آوٹ کرتی تو پھر لوگوں نے کہنا تھا کہ یہ ملی بھگت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے