کراچی جلوس

کراچی میں 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور رفقا کی عظیم قربانی کی یاد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اس قبل مرکزی مجلس میں شہادت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کی قربانی و ایثار کی سنہری تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔

دین اسلام کے لئے صبر، ایثار و لازوال قربانی کے دن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں 09 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی۔ مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا اور نواسہ رسول کی عظیم قربانی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

مجلس کے اختتام پر عزداران نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ شرکا نے سوئیڈن واقعے کیخلاف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے