مولانا فضل الرحمن

آٹھ فروری تک آنے والے دن عوام کی ذمہ داریوں کے دن ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

شکارپور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آٹھ فروری تک آنے والے دن عوام کی ذمہ داریوں کے دن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شکار پور اور کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلف کے اعتبار سے حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ ملک کی خدمت کریں، الیکشن ایسا ماحول ہوتا ہے جہاں ذمہ داری عوام کی طرف آجاتی ہے، عوام اپنی ذمہ داری سیاستدانوں کو منتقل کرتے ہیں، آٹھ فروری تک آنے والے دن عوام کی ذمہ داریوں کے دن ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص کہتا تھا پاکستان کو دبئی بنا دوں گا اس نے ملک کو کنگال کر دیا۔ اگر یہ فتنہ دوبارہ ہم پر مسلط ہوا تو کل بھی اس کے مقابلے میں ہم ہوں گے، ووٹ چوری اور دھاندلی کرکے سابقہ حکومت کو لایا گیا تھا، ملک کی معیشت جیسی پانچ سال میں زمین پر آئی ایسی کبھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت ٹھیک نہیں، کہاں چلا گیا پیسہ؟ جن کو ہم پیسے دیتے تھے آج ان سے ہم مانگ رہےہیں، فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر وطن کی بات کی ہے، ملک کو دو چیزیں چاہئیں، ایک انسانی حقوق اور دوسری خوشحالی، ملک میں کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک کو انسانی حقوق کی حفاظت کی ضرورت ہے، معیشت تباہ کرنے والے نے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا، اسرائیل ، امریکا اور بھارت سے پیسے لے کر نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا، اس نے ہمارے ملک کے نوجوانوں کو تباہ و برباد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے