ناسا ہبل

ستاروں کو جنم دیتے بلیک ہول کی تصویر وائرل

کیلیفورنیا (پاک صحافت) بلیک ہولز کو عموماً ایک تباہ کن مونسٹر کے طور پر جانا جاتا ہے،  جو اپنے نزدیک آنے والے تمام ستاروں اور سیاروں کو نگل لیتے ہیں۔  تاہم اس کے برعکس ناسا کی جانب سے بلیک ہولز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جسم  میں وہ ستاروں کو نگلنے کے بجائے نئے ستاروں کو جنم دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کی خلائی دوربین ہبل سے موصول ہونے والے شواہد کے مطابق زمین سے 30 ملین نوری سال کی مسافت پر موجود چھوٹے ستاروں پر مشتمل کہکشاں Henize 2-10 کے وسط میں موجود بلیک ہول ستاروں کو اپنے اندر سمونے کے بجائے انہیں تخلیق کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہبل کے ڈیٹا پر تحقیق کرنے والے مونتانا اسٹیٹ یونیورستی کے شعبہ برائے طبیعات کی پروفیسر ایمی ای ریز اور زیکرے ساشے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کہکشاں Henize 2 خلائی دوربین ہبل کے نزدیک ہے جس کی بدولت اسے  بلیک ہول سے جنم لیتے ستاروں کی نزدیکی تصاویر اور اسپیکٹرو اسکوپک شواہد جمع کرنے میں مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے