بلاول بھٹو زرداری

ذوالفقار علی بھٹو نے قائداعظم کے خواب کو پورا کیا تھا۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملکی معیشت اور دفاع کو مضبوط کرکے قائداعظم محمد علی جناح کے خواب کو پورا کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کا خواب تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے مساوات پر مبنی ایک ملک ہو۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے ایسا ملک جہاں وہ پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر رہ سکیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ناقابلِ فراموش جدوجہد کے ذریعے ایسی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی معیشت مضبوط اور ایٹمی پروگرام سے دفاع کو مضبوط بنانے کی بنیاد رکھ کر قائداعظم کے خواب کو پورا کیا تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے قائد کے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور مشن پر سختی سے کاربند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے