دہشتگرد

کراچی میں گرفتار دہشت گردوں کے تہلکہ خیز انکشافات

کراچی (پاک صحافت)  کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار کئے جانے والے دہشگردوں نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے، دہشتگردوں کے مطابق ان کا ہدف سندھ اسمبی اور دیگر اہم مقامات تھے۔ تاہم سی ٹی ڈی اور دیگر حساس ادارے دہشتگردوں سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ تفتیشی ذرائع نے کہا شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشتگرد افغانی ہیں ، دہشت گردوں کے گروپ کو افغانستان سے آپریٹ کیا جا رہاتھا، اس حوالے سے موبائل فون اور کمیونی کیشن ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاوٗن سے گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش میں تہلکہ خیز انکشافات کئے ،ابتدائی تحقیقات میں سندھ اسمبلی و دیگراہم مقامات کو نشانہ بنائے جانےکا انکشاف سامنے آیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ ہمارا ہدف سندھ اسمبلی تھی ، سندھ اسمبلی کے بعد کچھ اہم مقامات کو ٹارگٹ کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے بارود سے بھرا رکشہ اور خودکش جیکٹس تیار کی گئی تھی ، دہشت گرد سندھ اسمبلی پر حملے کی مکمل تیاری کر چکے تھے تاہم گرفتار دہشت گردوں سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاوٗن میں موجود مکان پر چھاپہ ماراتھا ، جس پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا تھا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے