شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف آج ترکیہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد (پا ک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ سرکار ی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ جائیں گے۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم ترکیہ میں زلزلے سے جانی ومالی نقصانات پر صدر رجب طیب اردوان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے تناظر میں 6 فروری کو صدر اردوان سے بات کی تھی، انہوں نے ترک صدر کو ریسکیو، ریلیف کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارے ترک بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کر دیا گیا ہے، وزیرِ اعظم ذاتی طور پر ترکیہ میں جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ ہر آزمائش اور مصیبت میں شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے۔ وزیرِ اعظم ترک صدر سے پاکستانی قوم کی طرف سے قیمتی جان و مال کے ضیاع پر تعزیت کریں گے، شہباز شریف زلزلے میں بچ جانے والوں سے ملاقاتیں کریں گے اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعینات پاکستانی امدادی ٹیموں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے