چیف جسٹس گلزار احمد

صدر مملکت کو آرڈیننس جاری کرنے کا حق ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانےسے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ صدرمملکت کو آرڈیننس جاری کرنے کا حق ہے، صدرمملکت کو آرڈیننس کے اجرا سے نہیں روکا جاسکتا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا اگر آرڈیننس میں کوئی تضاد ہے اور عدالت ریفرنس کا جواب نفی میں دیتی ہے تویہ خود بخود غیرموثر ہوجائے گا،جسٹس عمرعطا بندیال بولے آرٹیکل 226 کے تحت وزیراعظم اور وزرا سمیت دیگر انتخابات کا طریقہ کار خفیہ کیوں رکھا گیا ہے؟ ہم نے ملک میں اچھے سیاستدان بھی دیکھے ہیں، سب سیاستدانوں کو ایک ترازو میں نہیں تولنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے متعلق آرڈیننس جاری

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانےسے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی اور الیکشن ایکٹ سےمتعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر نوٹس لیا۔

جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت میں نقطہ اٹھاتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ حکومت نے اوپن بیلٹ کے لیے آرڈیننس جاری کردیا جبکہ عدالت اوپن بیلٹ کے بارے میں صدارتی ریفرنس سن رہی ہے اور آرڈیننس جاری کردیا گیا، عدالتی کارروائی کا ذرا بھی احترام نہیں کیا۔

کامران مرتضی کاکہنا تھا کہ آج تک ایسی قانون سازی نہیں ہوئی، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے اپنا فیصلہ کرلیا، ہم نے ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست عدالت میں جمع کرا دی ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست کو بھی سن لیتے ہیں اور اس پر نوٹس جاری کردیتے ہیں،لگتا ہے کہ آرڈیننس مفروضاتی اصول پر مبنی ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آرڈیننس تو عدالتی رائے سے مشروط ہے، حکومت نے آرڈیننس قیاس آرائیوں کو سامنے رکھتے ہوئے جاری کیا، نہیں معلوم آرڈیننس کیسے جاری ہوا لیکن آرڈیننس تو جاری ہو چکا ہے، حکومت کوآرڈیننس جاری کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اگرعدالت نے رائے دی کہ سینیٹ الیکشن 226 میں نہیں آتا تو یہ آرڈیننس برقرار رہے گا، اگر آرڈیننس میں کوئی تضاد ہے اورعدالت ریفرنس کا جواب نفی میں دیتی ہے تویہ خود بخود غیرموثر ہوجائے گا۔دوران سماعت پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے آزادانہ حیثیت سے عدالت میں مؤقف پیش کیااور آرڈیننس کے اجراء پر اعتراض کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے