آصف زرداری شہبازشریف

آصف زرداری کی وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کی مزاج پرسی کی جبکہ شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ملکی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورت حال کو درست کرنے کے لئے باہمی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور صحتیابی کے بعد ایک بار پھر انہوں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے