بلاول بھٹو

پاکستان اور امریکا کو عوامی اور کاروباری سطح پر رابطے بڑھانے چاہئیں۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو عوامی اور کاروباری سطح پر رابطے بڑھانے چاہئیں، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط و مستحکم ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بات چیت کے دوران تجارت، توانائی، صحت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے معاملات میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے