سی ٹی ڈی

کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی (پاک صحافت) کراچی پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سردار حسن نیازی نے بتایا کہ 29 مارچ کو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دونوں ملزمان اپنے کمانڈر علی حسن سانگو سے کئی ماہ سے رابطے میں تھے۔ کراچی میں چینی باشندوں پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی جبکہ علی حسن سانگو نے انہیں ہینڈ گرنیڈ اور رقم بھی فراہم کی تھی۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ ملزمان شاری بلوچ کی برسی کے موقع پر بھی دہشتگردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے جو کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے